Quotes From The Holy Quran

اے ایمان والو! جب کوئی فتنۃ پرداز تم تک کوئی بات لے کر آئے تو اس کی خوب تحقیق کر لیا کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تم محض اپنی غفلت کی وجہ سے کسی جماعت کو نقصان پہنچا بیٹھو اور اس کے بعد اپنے کئے پرپیشمان ہونا پڑے۔

جب تم ارادہ کرو تو اللہ پر بھروسہ رکھو۔

کسی کا تمسخر اڑا کر اسے ذلیل و خوار کرنے کی کوشش نہ کرو۔

اللہ نے ہر چیز کو خوبصورت بنایا ہے۔

جس کی مدد کرو اسے احساس جتا جتا کر اذیت مت دو۔

معاملات میں اپنے رفقاء سے مشورہ کیا کرو۔

اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرو۔

مومنین غصے کو دوسری طرف ٹال دیتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں۔
جو اچھا کام کرے گا اس کا پھل اسی کو ملے گا، جو برا کام کرے گا اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا۔

کیا آنکھوں والا اور اندھا برابر ہو سکتے ہیں۔

لوگوں کی باتوں کی ٹوہ میں نہ رہا کرو۔

جب کوئی لغو بات سنو تو دور ہٹ جاؤ۔

اپنے معاملات باہمی مشورے سے طے کرو۔

دیکھنا کسی قوم کی دشمنی تمہیں عدل سے ہٹا نہ دے۔

اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام ٹہرایا ہے۔

جب کسی کو قرض دو تو لکھ لیا کرو۔

پورا پورا ناپو تولو۔

ہمیشہ عدل کرو۔

ہمیشہ و عدہ پورا کرو۔

دوسرے کو برے القاب سے مت پکارو۔